براؤزنگ زمرہ

دنیا

حادثے کا شکار انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

رواں ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے لوئن ایئر کے بدقسمت طیارے کا بلیک باکس تین روز کی تلاش کے بعد مل گیا۔ لوئن ایئرلائن کا مذکورہ طیارہ جکارتہ ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس میں عملے سمیت 189 مسافر سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے۔ بلیک باکس کی تلاش کے لیے آپریشن تین روز تک جاری رہا اور غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ میں بالآخر طیارے کا بلیک باکس تلاش کرلیا۔ بلیک باکس سے حاژے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔ مسافروں کی باقیات تلاش کرنے اور ان کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرچ اینڈ…

سری لنکا پر کم ہوتے اپنے اثر و رسوخ سے بھارت پریشان

سری لنکا میں چین اور پاکستان کی طرف جھکاؤ رکھنے والے مہیندا راجا پاکشے کی بطور وزیر اعظم اقتدار میں واپسی بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا سمجھی جا رہی ہے۔ بھارت اب راجا پاکشے سے سیاسی اور سفارتی رابطوں کی کوشش میں ہے۔ بحر ہند میں بھارت کے جنوبی سرے کے قریب واقع آنسو کی شکل کا جزیرہ سری لنکا ان دنوں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے جاری تگ و دو کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بیجنگ پہلے ہی سری لنکا میں بندرگاہوں، پاور اسٹیشنوں اور ہائی ویز کی تعمیر کر چکا ہے جو ایشیا بھر میں اس کے ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منصوبے…

افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 25 افراد جاں بحق

رپورٹس کے مطابق صوبہ فراح سے صوبہ ہیرات جاتے ہوئے افغان آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں میں سے ایک ہیلی کاپٹر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پہاڑی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ڈپٹی کمانٹر سمیت 25 سینیئر حکام جن میں صوبہ فراح کونسل کے سربراہ بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو گرایا ہے۔ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سفر کے لیے افغان حکومت اور فوج کے سینئر حکام اکثر ہیلی کاپٹر میں ہی سفر کرتے ہیں۔

محبت کی شادی کے لیے تاج ٹھکرانے والی جاپانی شہزادی

گزشتہ روز ٹوکیو، جاپان میں جاپانی شہزادی ایاکو نے ایک عام جاپانی شہری موریا سے شادی کرکے اپنے شاہی عہدے و اعزاز کی قربانی دے دی۔ شہزادی ایاکو اب Imperial House of Japan کی رکن نہیں رہیں۔  شاہی اصولوں کے مطابق شہزادی صرف شاہی خاندان کے ہی کسی فرد سے شادی کرسکتی ہے۔ تاہم اگر وہ اگر شاہی خاندان سے باہر شادی کرنا چاہے تو اسے شہزادی کے عہدے سے دستبردا ر ہونا ہوگا۔ شہزادی کے شوہر "کی موریا" ایک جاپانی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور ان کی عمر 32 سال ہے۔ اس جوڑے نے گزشتہ روز یعنی 29 اکتوبر کو شادی کی۔ خبر رساں ایجنسی اے پی…

حادثے کے شکار انڈونیشیئن طیارے کے ملبے سے ملنے والا فون کور مسافر کی شناخت کی وجہ بن گیا

گزشتہ روز جکارتہ سے جزیرہ سماٹرہ جانے والے نجی ایئر لائن Lion Air کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور جہاز میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے وقت عملے سمیت 189 مسافر جہاز میں سوار تھے۔ جہاز کا ملبہ جاوا کے سمندر میں تلاش کرلیا گیا تھا اور اب جاں بحق افراد کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاز کے ملبے سے اسمارٹ فون کا ایک کور بھی ملا ہے جس پر ایک جوڑے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ اس اسمارٹ فون کور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے اس جوڑے کو پہچاننے اور تلاش کرنے کی کوششیں شروع کردیں تھیں۔ …

مقتول سعودی صحافی خاشقجی یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے

برطانوی میڈیا نے یہ چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی جنہیں جن روز قبل ترکی میں موجود سعودی سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا، یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کو جمال خاشقجی کے قتل سے تین ہفتے قبل ہی ان  کے اغوا کی سازش کا علم ہوگیا تھا اور شاہی خاندان کے ایک فرد نے خاشقجی کو ترکی سے اغوا کرکے سعودی عرب لانے کا حکم صادر کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ واشنگن پوسٹ میں کالم نگار جمال خاشقجی یمن میں سعودی عرب کی جانب سے کیمیائی…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے