براؤزنگ زمرہ

کھیل

مصباح الحق PSL کے چوتھے ایڈیشن میں دکھائی نہیں دیں گے

پاکستان سپر لیگ کے اب تک ہونے والے تینوں ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے مصباح الحق اگلے ایڈیشن میں ممکنہ طور پر کھلاڑی کے بجائے مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے۔ فرنچائز مصباح الحق کو مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے۔

پاکستان آج نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا T20 میچ آج ہوگا

پاکستان اور کیویز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ ی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو اہم کھلاڑیوں فخر زمان اور شعیب ملک کی خدمات سے محروم ہوگی۔ شعیب مالک صاحبزادے کی پیدائش کی وجہ سے جبکہ فخر زمان زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص…

شعیب ملک نے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے نامولود صاحبزادے کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیٹے کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کا نام اذہان ہے۔ شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پیدائش سے قبل ایک تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام کیا ہوگا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا۔ ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام (surname) مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ…

بابراعظم T20 کرکٹ کے نمبر ون بیٹس مین بن گئے

آئی سی سی نے بیٹس مینوں کی تازہ ترین ریکنگ جاری کی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔ اس سے پہلے وہ دوسری پوزیشن پر موجود تھے۔ بابر اعظم سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نمبر ون پوزیشن پر موجود تھے۔ نئی ریکنگ میں فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی آل راؤنڈر شعیب ملک 12ویں اور اوپنر محمد حفیظ 16ویں نمبر پر ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان شعیب ملک نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔ شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام نئے مہمان کی آمد اور اپنی اہلیہ کی بہتر صحت کی خبر دی اور کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔ بالی وڈ کی معروف ہدایت کار فرح خان جو ثانیہ مرزا کی قریبی دوست بھی ہیں، نے پرجوش انداز میں دونوں کو مبارک باد دیں اور خود کو بیٹے کی خالہ بھی کہہ ڈالا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بچے کی ولادت بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے