براؤزنگ زمرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

ZTE نے دو اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون Nubia X متعارف کروادیا

چینی کمپنی زیڈ ٹی ای نے دو اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون Nubia X متعارف کروادیا ہے۔ اس فون میں کوئی نوچ نہیں اور اسکرین ٹو باڈی ریشو 93.6 ہے۔ فون کا مرکزی ڈسپلے 6.26 انچ جبکہ دوسرا ڈسپلے یا سکینڈری ڈسپلے 5.1 انچ کا ہے۔ مذکورہ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسراستعمال کیا گیا ہے۔ یہ 8 جی بی ریم اور 6 جی بی ریم میں دستیاب ہے۔ جبکہ اسٹوریج بھی 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی دستیاب ہے۔ فون کی پشت پر بالترتیب 16 میگا پکسل اور 24 میگاپکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اس فون میں سیلفی کیمرا نہیں۔ چونکہ فون کی پشت پر سکینڈری…

گروپ چیٹ میں پرائیوٹ پیغام کا نیا فیچر واٹس ایپ میں شامل

واٹس ایپ برتری برقرار رکھنے کے لیےاپنی ایپلی کیشن میں نت نئے فیچرز شامل کرتا رہتا ہے۔ اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل ہونے جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر Private Reply ہے جس کے ذریعے آپ گروپ میں کسی بھی شخص کے پیغام کا جواب اس طرح ارسال کرسکتے ہیں کہ آپ کا جواب صرف پیغام بھیجنے والے کو ہی نظر آئے گا۔ گروپ کے باقی ممبر اس پیغام کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ سے اس فیچر کی فرمائش گزشتہ کافی عرصے سے کی جارہی تھی۔ فی الوقت یہ فیچر واٹس ایپ برائے اینڈروئیڈ کی بی ٹا ایپلی کیشن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔…

پاکستان میں پوکو فون ایف 1 فروخت کے لیے پیش، قیمت اور دیگر تفصیلات جانیے

اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی شومئی نے اپنی ایک ذیلی کمپنی یا برانڈ "POCOPHONE" کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے۔ پوکو فون برانڈ کے تحت ایسے اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے جو قیمت میں کم لیکن کارکردگی میں دیگر مہنگے اسمارٹ فونز کے ہم پلا ہونگے۔ پوکو فون برانڈ کے پہلے اسمارٹ فون Pocophone F1 کو آج متعارف کروایا گیا ہے۔ پوکو فون ایف ون کا مقابلہ کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، 8 اور 6 جی بی ریم اور 256 گیگا بائٹس تک کی اسٹوریج سمیت 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری…

ہواوے نے 6 کیمروں والا نیا اسمارٹ فونHonor Magic 2 متعارف کروادیا

ہواوے نے 6 کیمروں والا اپنا نیا آنر میجک 2 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے،ہائی سلیکون کرن 970 پروسیسر، 6 اور 8 گیگا بائٹس ریم سمیت 128/256 گیگا بائٹس انٹرنل اسٹوریج موجود ہے۔ فون میں سب سے نمایاں شے اس کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کی پشت پر 16میگا پکسل کا کیمرہ، 24 میگاپکسل کا بلیک اینڈوائٹ مونوکروم سینسر اور 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا اور 2 میگا پکسل کے دو ڈیپتھ (گہرائی ناپنے والے) سینسر دیے گئے ہیں۔…

واٹس ایپ میں بھی اشتہارات آنے والے ہیں

واٹس ایپ کے نائب صدر برائے موبائل میسجنگ 'کرس ڈینیئل' نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے اسٹیس فیچر میں اشتہارات شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھارتی دارلحکومت نئی دہیلی میں ایک کانفرنس کے دوران کیا۔ کرس ڈینیئل نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اشتہارات کب واٹس ایپ کا حصہ بن جائیں گے۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ 2019 کے اوائل میں ایسا ہوجائے گا۔ فیس بک کا یہ عمل خلاف توقع نہیں۔ کیونکہ واٹس ایپ کے بانی برائن آکٹن نے کچھ عرصہ قبل ہی انکشاف کیا تھا کہ مارک زکربرگ واٹس ایپ خریدنے سے پہلے…

سام سنگ W2019 کی تصاویر لیک ہوگئیں

سام سنگ W2019 کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے کیونکہ اس اسمارٹ فون کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں ایک نہیں بلکہ دو اسکرینیں ہونگی۔ اب تازہ خبر اس فون کے حوالے سے یہ آئی ہے کہ اس کی نئی تصاویر لیک ہوگئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس اسمارٹ فون کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوچکی ہیں۔ لیک ہونے والی تازہ تصاویر میں اس اسمارٹ فون کی ہر زاویے سے کھینچی گئی تصاویر شامل ہیں۔ سام سنگ ہر سال فلپ اسمارٹ فون یا calmshell اسمارٹ فون لانچ کرتا ہے جن کی قیمت عام اسمارٹ فون سے زیادہ ہوتی ہے۔ W2019 اسمارٹ فون بھی ایسا ہی ایک اسمارٹ فون ہوگا۔…

اوپو نے R17 Neo لانچ کردیا

اوپو نے اپنی Oppo R17 لائن میں ایک نئے ممبر کا اضافہ کیا ہے۔ Oppo R17 اور Oppo R17 Pro کے بعد کمپنی نے جاپان میں Oppo R17 Neo بھی لانچ کردیا ہے ۔ اوپو R17 Neo کی اسکرین کے اندر (in-display)ہی فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے۔ اس کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے اور اس میں Snapdragon 660 پروسیسر نصب ہے۔ Oppo R17 اور Oppo R17 Pro کے مقابلے میں Neo ورژن میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ Neo میں 3600mAh بیٹری اور 4GB ریم نصب ہے۔ ساتھ ہی dual کیمرا سیٹ اپ بھی ہے۔ ایک کیمرا 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ Oppo R17 Neo کی…

خلائی دوربین کیپلر کا ایندھن مکمل طور پر ختم، دوربین غیر فعال ہوگئی

ناسا نے سرکاری طور پر اس بات کا علان کردیا ہے کہ کیپلر اپنا ایندھن ختم ہوجانے کے باعث اب اپنا کام نہیں رکھ سکتی۔ یوں تقریباً ایک دہائی سے خلاء میں کھوج لگانے والی دوربین کا سنہرا دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اب تک دریافت ہونے والے 3800 ایسے سیارے جہاں زندگی کی موجودگی ممکن ہوسکتی ہے، میں سے 70 فیصد سیارے کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ہی دریافت کیے ہیں۔ کیپلر کے آپریشنز بند کیا جانا غیر متوقع نہیں ہے۔ یہ بات کئی ماہ سے معلوم تھی کہ کیپلر کا ایندھن ختم ہورہا ہے۔ کیپلر کی زندگی کو قدرے طویل کرنے کے لیے اس مشن کے منیجرز نے…

ٹوئٹر پر لائک بٹن ختم کیا جاسکتا ہے

ٹوئٹر نفرت انگیز مواد اور تبصروں کو روکنے کی پالیسی کے تحت لائک بٹن کر ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق کمپنی کے بانی جیک ڈورسی نے ایک تقریب کے دوران  لائک بٹن کا ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئیکون انہیں پسند نہیں اور وہ جلد ہی اس سے چھٹکارا پا لیں گے۔ اس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے کہ ٹوئٹر جلد اس لائک بٹن کو اپنے پلیٹ فارم سے ختم کردے گا۔ لائک کا بٹن فیس بک اختراع ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ اب تقریباً ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پسندیدگی کے اظہار کے لیے لائک یا اس سے ملتے جلتے…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے