براؤزنگ زمرہ

پاکستان

آسیہ مسیح کے وکیل دھمکیوں کے بعد پاکستان سے روانہ

سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی وکیل سیف الملوک پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں قتل کی دھمکیاں ملیں ہیں اور وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ آسیہ بی بی کو 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں توہین رسالت کے الزامات سے بری کردیا تھا۔ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سےمیں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور گزشتہ روز کئی دن کے دھرنوں کے بعد حکومت اور دھرنا دینے والوں کے قائدین کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ جس کے بعد ملک میں پھیلی کشیدہ صورت حال معمول پر آنا شروع ہوگئی۔ احتجاج کے دوران کیس…

فیملی کورٹ نے شام کے اوقات میں کام شروع کردیا

بچوں کو جرائم پیشہ ملزمان سے دور رکھنے اور ان کے ذہنوں کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شامل کی اوقات میں فیملی کورٹس لگانے کی منطوری دی ہے۔ اس طرح ملک میں پہلی مرتبہ فیملی کورٹ نے شام کے اوقات میں کام شروع کردیا۔ ابتداء میں صرف لاہور کی فیملی کورٹ آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گی۔ تجربے کی کامیابی کی صورت میں دوسرے شہروں تک اس کا دائرہ اثر بڑھایا جاسکتا ہے۔ فیملی کورٹ دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کیسز کی سماعت کرے گی۔

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

حکومت نے اسلام آباد پولیس کا نیا آئی جی مقرر کردیا

وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے پہلے آج ہی کے روز سپریم کورٹ میں سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد نے بطور آئی جی کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے آئی جی کی بحالی کا اپنا حکم واپس لے لیا تھا۔ عامر ذوالفقار پولیس سروس پاکستان گروپ کے افسر ہیں اور وہ اپنے کیریئر کے دوران ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی…

مختلف شہروں آج میں موبائل فون سروس معطل رہے گی

ملک بھر میں جاری احتجاج کی صورت حال کے پیش نظر آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گجرانوالہ میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گجرانوالہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کے اپنے فیصلے میں ناکافی شواہد کی بناء پر آسیہ بی بی کو  توہین رسالت کے الزام سے بری کردیا تھا۔ جس کے بعد سے ملک بھر میں مذہبی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں جواب تک جاری ہے۔

اکاؤنٹس میں کس نے پیسے رکھوائے، زرداری بول پڑے

ٹی وی رپورٹس کے مطابق حامد میر کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر میں نے کسی فالوے، برفی یا رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میں اس کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔ پہلے ثابت تو کریں کہ یہ پیسے میں نے رکھوائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں نے پیسے رکھوائے بھی ہیں تو میں نہیں، بینک والے پھنسیں گے کہ انہوں نے ایسے اکاؤنٹ کھولنے کیسے دیئے؟ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ بہت سے مقدمات بھگت چکے ہیں، اس لیے انہیں قانون کی باریک بینیوں کا بڑی حد تک علم ہے۔…

ملک بھر میں احتجاج کے باعث پاکستان ریلویز کو آپریشن میں مشکلات

ملک بھر میں جاری احتجاج کے باعث پاکستان ریلوے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی سے روانہ ہونے والے گرین لائن کی روانگی بھی آج منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کل چلنے والی عوام ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی ٹرینیں کشیدہ حالات کے باعث تاخیر کا شکار ہیں اور راولپنڈی لاہور کے درمیان ٹرین سروس گزشتہ 30 گھنٹوں سے بند ہے۔ اس لیے ٹرینوں کو متبادل راستوں سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منسوخ ٹرینوں کے مسافر ٹکٹ کی رقوم اسٹیشن سے واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

مذہبی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج، سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ رپورٹس کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 15 سے زائد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر تھی، جس کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نمائش چورنگی، اسٹار گیٹ، ٹاور، تین تلوار، رنچھور لائن، شو مارکیٹ، بلدیہ، ماڑی پور، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاؤں نمبر 5، کورنگی روڈ سمیت پاور ہاؤس چورنگی، ناگن چورنگی اور تین ہٹی، ایم ٹی خان روڈ متاثرہ علاقوں میں شامل…

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے 48 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے، اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔ اوگرا نے ماہ نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے مسلم ممالک کے درمیان جاری تنازعات پر گہری تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے یمن تنازع حل کے لیے ذاتی مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں عدم اتحاد کے باعث یمن کے عوام…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے