براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

کراچی میں بوندیں پڑتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقوں میں فراہمی معطل

فائل فوٹو کراچی میں چند بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کا نظام جواب دہ گیا اور شہر کا نصف سے زائد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے شہر کو بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے دعوے بھی پانی ہوگئے اور رات کو ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہلکی بارش کے بعد 10 گھنٹے تک معطل ہونے والی بجلی کئی علاقوں میں بحال کردی گئی ہے لیکن اب بھی بعض علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ کورنگی 5 نمبر، فیڈرل بی ایریا، عزیزآباد، گلشن اقبال، ملیر، ماڈل کالونی،…

امریکا سے شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی بات کرسکتے ہیں: وزیراعظم

فوٹو: وزیراعظم عمران خان فیس بک  واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے پر امریکا سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے۔ اسامہ بن لادن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیرا نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔ ان کا…

پاکستان کیلئے امریکا کے دروازے کھل چکے ہیں: شاہ محمود قریشی

جیونیوز ویڈیو اسکرین گریب واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں جو سرد مہری آئی تھی اس میں بہتری آئی ہے اور اب ہمارے لیے دروازے کھل چکے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ازسر نو تعلقات کے لیے سنجیدگی کے ساتھ آئے ہیں، ہم مل کر کوشش کررہےہیں کہ تعلقات میں بہتری آئے حالانکہ تعلقات میں جو سردمہری آئی تھی اس میں بہتری آئی ہے اور اب ہمارے لیے دروازے کھل چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی مسئلہ…

محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا: اہلیہ فاطمہ

جان کا خطرہ ہے اور محسن عباس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی: اہلیہ فاطمہ سہیل کی میڈیا سے گفتگو — فوٹو: فائل  لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا۔ ایس پی کینٹ لاہور نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو طلب کیا جہاں دونوں افراد سے تفتیش کی گئی۔  بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔ اداکار محسن…

'مودی نے کبھی امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست نہیں کی'

مسئلہ کشمیر پر بھارت کا مستقل مؤقف رہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب معاملات دونوں ملک باہمی طور پر طے کریں گے، بھارتی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل بھارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بننے کی درخواست نہیں کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سے بات چیت سنی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں تاہم ایسی کوئی درخواست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے امریکی صدر کو…

امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کردیں

وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ٹوئٹ  — فوٹو: میلانیا ٹرمپ  واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔  تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں امریکی خاتون اول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وائٹ…

’آرمی چیف، وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس اجلاس میں شریک ہونگے‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر — فوٹو: فائل  واشنگٹن: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل…

نیکٹا کی سربراہی وزیراعظم سے وزیر داخلہ کو منتقل، صدارتی آرڈیننس جاری

نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ سے وزیراعظم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام ہٹادیے گئے ہیں: ترمیمی آرڈینینس  — فوٹو: فائل  اسلام آباد: صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی سربراہی وزیراعظم سے لے کر وزیرداخلہ کو دے دی گئی۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا جس کے مطابق نیکٹا کا انتظامی سربراہ اب وزیراعظم نہیں بلکہ وزیر داخلہ ہوگا۔ ترمیمی آرڈیننس میں وزیراعظم کے نیکٹا کی سربراہی سے متعلق سیکشن 3 ختم کردی گئی ہے۔ نیکٹا اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف ایکشن پلان پرعملدرآمد…

سزا معطل ہو تو بھی الیکشن کیلئے نااہلیت برقرار رہے گی، سپریم کورٹ

جرم کی سزا پر ہونے والی نااہلی تب تک قائم رہے گی جب تک اپیل کے کیس میں سزا کالعدم قرار نہیں دے دی جاتی، جسٹس اعجاز الاحسن کا تحریری فیصلہ— فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سزا کی معطلی ،جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں کرتی ، اپیل کے مرحلے میں سزا معطل ہو تو بھی الیکشن کیلئے نااہلیت برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی سے متعلق ایک تفصیلی فیصلے، جسے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا، کہا ہے کہ جرم کی سزا پر ہونے والی نااہلی تب تک قائم رہے گی جب تک اپیل کے کیس میں سزا کالعدم قرار نہیں دے دی جاتی ۔ نااہلیت…

سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے میں ائیر کنڈیشنر کیوں لگا؟

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی نکلوادیں گے— فوٹو: فائل سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے میں ائیرکنڈیشنر ڈاکٹرز کی ہدایات پر لگایا گیا، ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور نواز شریف کو گھبراہٹ اورطبیعت کی خرابی کی بڑی وجہ پانی کی کمی بتائی گئی تھی۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو لوٹی ہوئی دولت واپسی لانے کا آسان نسخہ…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے