حفیظ شیخ سے اختلافات، سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹادیا گیا

فائل فوٹو: حفیظ شیخ، یونس ڈھاگا اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ذرائع کےمطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نوید کامران بلوچ کو ان کی جگہ سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معروف افضل کو سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان کچھ دنوں سے اختلافات تھے جس کے باعث سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف…

بھارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والی شوبز شخصیات

 اداکار، کرکٹ، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی بطور امیدوار حصہ لیا تھا—. فوٹو فائل نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔  لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔  اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے انتخاب میں حصہ لیا اور غیر…

فرشتہ کیس: بچی کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ایم ایل او پولی کلینک عہدے سے فارغ

فائل فوٹو: مقتولہ اسلام آباد: پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزیراعظم نے فرشتہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا، پاک فوج کی بھی مذمت وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کو معطل جبکہ ایس پی عمر خان کو او ایس ڈی بنا دیا، فوج ہر قسم کی مدد کیلیے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔ واضح رہےکہ 10…

جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کو ساڑھے 18 سال قید کی سزا

25 اپریل کو جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ عمران منج نے تلخ کلامی کے بعد جج کو کرسی مار کر زخمی کردیا تھا۔ فوٹو: فائل فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سول جج پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنا دیا۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا اور ملزم کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانے اور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق 25 اپریل کو جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر معمولی تلخ…

نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں کیس ثابت کرنا بھی ہے: چیف جسٹس پاکستان

فائل فوٹو: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہےکہ نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں بلکہ کیس کو ثابت کرنا اور ملزم کو سزا دلوانا بھی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں کرپشن کیس کے ملزم عطاءاللہ کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی۔ ملزم عطاء اللہ پر نیشنل بینک میں بطور کیشیئر کرپشن کا الزام تھا اور اسے ہائیکورٹ 4 سال قبل بری کرچکی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ قومی احتساب بیورو…

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی مانسہرہ میں کارروائی، 1600 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث دودھ دہی کی 2 دکانیں سیل کر کے 4 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل مانسہرہ: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کر دیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی محکمہ خوراک خیبر پختون خواہ کی جانب سے ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ملاوٹ کے کاروبار…

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر ویڈیو اسکرین گریب راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شاہین 2، 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور  روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، لیگی رہنماؤں کی آمد

جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے۔ فوٹو: فائل لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست میں شامل افراد سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ، مشاہداللہ خان، پیر صابر شاہ اور دیگر نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو اس موقع پر وہاں موجود متوالوں نے نواز شریف کے…

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 'ہیٹ ویو' الرٹ جاری کردیا

گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل کراچی: شہر قائد میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے 'ہیٹ ویو' الرٹ جاری کردیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہفتے سے پیر تک دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی بند ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ…

بھارت میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی، بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری حاصل

لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 327 کی ووٹوں کی گنتی کے مطابق بی جے پی اتحاد نے 205 اور کانگریس اتحاد نے 81 نشستیں حاصل کیں۔ فوٹو: اے ایف پی نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی آج کی جارہی ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 327 کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس آگے ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی اتحاد 205 نشستوں کے ساتھ آگے…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے