شومئی نے دس ماہ میں دس کروڑ موبائل فون فروخت کیے

شومئی نے رواں سال کے لیے دس کروڑ اسمارٹ فون فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ لیکن شومئی نے یہ ہدف دس ماہ میں ہی حاصل کرلیا۔ شومئی کے بانی "لی جون" نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ 26 اکتوبر کو کمپنی نے دس کروڑ فون شپ کرنے کا اپنا ہدف پورا کرلیا تھا۔ لی جون نے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کی ہی مہارت، کوشش اور کوالٹی کی بدولت شومئی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

سام سنگ کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی

سام سنگ کمپنی نے اپنی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 57.3 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔ جس میں سے کمپنی کو 15.4 ارب ڈالر منافع ہوا۔ کمپنی کی گلیکسی سیریز کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سام سنگ کی تیار کردہ میموری چپس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کمپنی کے آئندہ کے منصوبوں کا بھی ذکر ہے۔ کمپنی آنے والے سالوں میں فائیو جی، مصںوعی ذہانت اور خود کار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کرے گی۔

Vivo نے Y93 اسمارٹ فون متعارف کروادیا

Vivo نے قدرے قیمت (مڈ رینج) اسمارٹ فون Y93 متعارف کروایا ہے جس کی ابتدائی قیمت 215 ڈالر ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈریگن 439 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ ریم 4 گیگا بائٹس اور انٹرنل اسٹوریج 64 گیگا بائٹس دی گئی ہے۔ انٹرنل اسٹوریج کو SD کارڈ کی مدد سے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ آج کل دستیاب زیادہ تر اسمارٹ فونز کی طرح اس فون میں بھی پشت پر ڈوئل کیمرے دیئے ہیں۔ مرکزی کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ سکینڈری کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔ بیٹری کی بات کریں تو اس میں 4030 mAh بیٹری دی گئی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کے طور پر…

پاکستان میں پوکو فون ایف 1 فروخت کے لیے پیش، قیمت اور دیگر تفصیلات جانیے

اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی شومئی نے اپنی ایک ذیلی کمپنی یا برانڈ "POCOPHONE" کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے۔ پوکو فون برانڈ کے تحت ایسے اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے جو قیمت میں کم لیکن کارکردگی میں دیگر مہنگے اسمارٹ فونز کے ہم پلا ہونگے۔ پوکو فون برانڈ کے پہلے اسمارٹ فون Pocophone F1 کو آج متعارف کروایا گیا ہے۔ پوکو فون ایف ون کا مقابلہ کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، 8 اور 6 جی بی ریم اور 256 گیگا بائٹس تک کی اسٹوریج سمیت 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری…

3 ماہ میں تین لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین سعودی عرب چھوڑ گئے

جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین سعودی عرب کو خیرآباد کہہ کر اپنے ممالک واپس چلے گئے ہیں۔ یوں روزانہ تقریباً 3466 غیر ملکی ملازمین نے سعودی عرب چھوڑا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2017ء سے اب تک گیارہ لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین سعودی عرب سے واپس جاچکے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے مختلف فیسوں میں اضافے کے بعد غیرملکیوں کے اخراجات میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سعودی عرب چھوڑ کر واپس جارہے ہیں۔

سری لنکا پر کم ہوتے اپنے اثر و رسوخ سے بھارت پریشان

سری لنکا میں چین اور پاکستان کی طرف جھکاؤ رکھنے والے مہیندا راجا پاکشے کی بطور وزیر اعظم اقتدار میں واپسی بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا سمجھی جا رہی ہے۔ بھارت اب راجا پاکشے سے سیاسی اور سفارتی رابطوں کی کوشش میں ہے۔ بحر ہند میں بھارت کے جنوبی سرے کے قریب واقع آنسو کی شکل کا جزیرہ سری لنکا ان دنوں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے جاری تگ و دو کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بیجنگ پہلے ہی سری لنکا میں بندرگاہوں، پاور اسٹیشنوں اور ہائی ویز کی تعمیر کر چکا ہے جو ایشیا بھر میں اس کے ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منصوبے…

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے