چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن کی تحریک کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے: وزیر اعلی پنجاب

Rate this post

صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی: عثمان بزدار۔ فوٹو: فائل
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کا دم خم نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی
چیئرمین سنیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخط کیے ہیں: پی پی رہنما شیری رحمان

وزیر اعلی پنجاب نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو منفی ہتھکنڈوں سے توبہ کر لینی چاہیے، یہ صرف  انتشار اور افراتفری کی سیاست کی علمبردار جماعتیں ہیں جو ذاتی ایجنڈے لےکر چل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایوان میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح وہ ایوان چلا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی رہنما سینیٹر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جا چکی ہے۔
دوسری جانب حکومت اور اتحادیوں نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا
سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حاصل بزنجو کو اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا

حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
ہم نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا تھا، اب وہ ہماری حمایت کے حقدار نہیں: شبلی فراز

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے