کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Rate this post

فلم میں مرکزی کردار حریم فاروق اور علی رحمان نبھا رہے ہیں—. اسکرین گریب
جیو فلمز اور آئی آر کے فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔
رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ہیر مان جا‘ کا ٹریلر ریلیز 3 منٹ 2 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔
فلم میں حریم فاروق اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے قبل فلم ’پرچی‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

علی رحمان اگلی فلم میں ‘ہیر’ کو منانے چلے
حریم فاروق اور علی رحمان پر مشتمل مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فلم ’پرچی‘ کے بعد اب ’ ہیر مان جا‘ میں جلوہ گر ہوگی، جو اس سال عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کاسٹ میں حریم فاروق اور علی رحمان کے ساتھ عابد علی، فیضان شیخ اور موجز حسن بھی شامل ہیں جب کہ آمنہ شیخ، احمد علی اکبر اور میکال زوالفقار بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔
ٹریلر سے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حریم فاروق اس مرتبہ ایک چنچل لڑکی ’ہیر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جب کہ علی رحمان ’کبیر‘ نامی لڑکے کے کردار میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کرنے کے لیے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
ٹریلر میں جاری مکالمے اور مناظر کے ساتھ سب کرداروں کی پہلی جھلک کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صرف 24 گھنٹے کے دوران ٹریلر کو یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حریم فاروق لکھتی ہیں کہ’جتنا دم ٹریلر میں ہے دوست پیروں تلے زمین نکل جائے گی‘۔
فلم ’ہیر مان جا‘ رواں برس عیدالضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

View this post on Instagram

Ali Rehman Khan gets in trouble with the Producer Imran Raza Kazmi for making fun of Hareem Farooq. Watch this video to find out more about the film Heer Maan Ja releasing on Eid Ul Azha. #EidulAzha #HeerMaanJa #IRKFilms | #ArifLakhaniFilms |#HareemFarooq #AliRehmanKhan #GeoFilms #DistributionClub A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on Apr 28, 2019 at 4:45am PDT

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے