تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں بنتا: چیئرمین ایف بی آر

Rate this post

تاجروں کے مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے، کامیاب ہو گئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے: شبر زیدی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہے۔
شبر زیدی کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دیں تو باقی سب مان جائیں گے، ہمیں کوئی ڈیڈلاک نہیں پیدا کرنا، مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے، کامیاب ہو گئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کا 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ، مردان، خیبر میں تاجروں اور مزدورں کا احتجاج، مارکیٹیں بند

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے اور تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ پر کوئی ہے، بیک پر کوئی اور ہے، ہم سب معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو بےنامی جائیدادیں رکھیں گے انہیں سیکشن 114 کے تحت نوٹس جاری ہو گا۔

جی ایس ٹی لگنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ
17 فیصد جی ایس ٹی لگنے کے بعد 80 کلو والی آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی: چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

خیال رہے کہ تاجروں نے نئے مالی سال میں ٹیکسز کے خلاف 13 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشنز نے بھی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ لاہور میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے