آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی

Rate this post

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں آفریدی نے کہا کہ ‘آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے’— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں آفریدی نے کہا کہ ‘آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے’۔

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو برتری
میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو بھارت میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 86 رنز سے جیت جائے گا، اس وقت پاکستان کا جیت کیلئے اسکور 254 رنز ہونا چاہیے تھا

آفریدی نے مزید کہا کہ اس میچ میں مقابلے کا معیار انتہائی بلند رہا اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ کو جاتا ہے جس نے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور انہیں نکھارا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ کو ہینڈل کرنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا۔
خیال رہے آفریدی کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا، ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بھارت کو پاکستان پر 86 رنز کی برتری حاصل تھی۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے