کھیل میں سیاست کو لانے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام

Rate this post

بھارتی شائقین نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ماسک پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی — فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر :انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے  پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین کی جانب سے کھیل میں سیاست کو لانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، بھارتی شائقین نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ماسک پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ورلڈکپ: دھونی نے آئی سی سی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں بھارتی فوجی نشان والے دستانے نہیں پہنے

سیکیورٹی اہلکاروں نے مودی کا ماسک پہن کر آنے والے بھارتی شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا اور ماسک اتار نے کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی۔
آئی سی سی قوانین کے تحت میچوں کے دوران کوئی سیاسی پیغام نہیں دیا جاسکتا۔

بھارت کا کھیل میں سیاست میں لانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے دستانے اتارنے پڑے تھے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے