وزیراعظم نے آدھی رات کو خوف کے مارے عوام سے خطاب کیا، بلاول

Rate this post

وزیراعظم کو خوف ہے کہ وہ ‘پی ٹی آئی ایم ایف’ بجٹ پاس کروانے میں ناکام ہوجائیں گے اور ان کی حکومت گر جائے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی— فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آدھی رات کو خوف کے مارے عوام سے خطاب کیا۔

وزیراعظم کا 10 سالہ کرپشن کا پتہ لگانے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانے کا اعلان
سربراہی خود کروں گا، کمیشن میں آئی بی، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے: عمران خان کا قوم سے خطاب

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کو خوف ہے کہ وہ ‘پی ٹی آئی ایم ایف’ بجٹ پاس کروانے میں ناکام ہوجائیں گے اور ان کی حکومت گر جائے گی۔
بلاول نے کہا کہ جبر اور دباؤ کارگر نہیں ہوگا، کوئی بھی باشعور شخص ٹیکسوں میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ معاشی خودکشی ہے اور ہم اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے