ورلڈکپ: پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہوگا

Rate this post

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے— فوٹو: جیو نیوز
ٹاؤنٹن : انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاؤنٹن  کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئیں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے ،گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔

آسٹریلیا کے خلاف جارح مزاجی سے کھیلیں گے: سرفراز احمد
آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل دو فتوحات حاصل کرلیتے لیکن موسم ہمارے اختیار میں نہیں، کپتان قومی ٹیم

اگر موسم پر نظر ڈالی جائے تو آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا  البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے اور بارش کے امکان 70 سے صرف 20 فیصد رہ گئے ہیں۔
منگل کو ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو گراؤنڈ میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا
ٹاؤنٹن : پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل آسٹریلین ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ،آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان ٖفٹ ہوگئے۔

گرین شرٹس کے چھ کھلاڑیوں نے ان ڈور ہال میں پریکٹس کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔
ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں ،جیت کا مومینٹم برقرار رکھنا ہے تو آج کے میچ میں آسٹریلیا کو زیر کرنا ہوگا۔
کینگروز بھی بھارت سے شکست کے بعد میچ میں پوری تیاری سے اتریں گے۔ اگر دونوں ٹیموں کو فائنل فور میں جگہ بنانی ہے تو آج کا میچ ضرور جیتنا ہوگا۔
آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر جبکہ پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے