انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی

Rate this post

این مورگن سال میں دوسری بار سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں: آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش کپتان این مورگن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا۔
آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق این مورگن اور انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پابندی پاکستان کے خلاف میچ میں دو اوور تاخیر سے کرانے پر عائد کی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تیسرا ون ڈے: امام الحق کی سنچری رائیگاں، انگلینڈ نے 359 کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا
پاکستانی بولرز اور فیلڈرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے

اس کے علاوہ آئی سی سی نے انگلش کپتان این مورگن کو پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے بھی معطل کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
این مورگن 12 ماہ کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی این مورگن سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے