سب سے زیادہ نفرت کی جانے والی دنیا کی پانچ بڑی کمپنیاں

3.5 (70%) 2 votes

معروف کمپنیاں اپنی مصنوعات اور سروسز کی بنیاد پر شہرت پاتی ہیں، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ بعض کمپنیوں کی وجہ شہرت ان کی مصنوعات نہیں بلکہ ان کا خراب رویہ اور بدکرداری ہوتی ہے۔ ہم نے ایسی ہی کچھ کمپنیوں کی فہرست مرتب کی ہے۔

ایپل

مائیکروسافٹ کی مصنوعات سے نفرت کرنے والے لوگوں کے لیے ایپل کمپنی کسی محبوب کی حیثیت رکھتی تھی۔ لیکن حالیہ کچھ عرصے میں ایپل پر الزامات لگے ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ بُرا رویہ روا ںرکھتی ہے، انہیں کم تنخواہیں دیتی ہے، بیرون ملک پیسے چھپاتی ہے اور ٹیکس چوری کرتی ہے۔ اس کمپنی پر یہ بھی الزام ہے کہ یہ صحت و ماحول کی بہتری کے لیے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ ایپل پر الزام لگایا جاتا ہے کہ مارکیٹ میں اس نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے اور یہ اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔

اور ہاں، آئی فونز کو جان بوجھ کر سست رفتار کرنے اور انتہائی مہنگے داموں اپنی مصنوعات بیچنے کا الزام تو اس پر ہے ہی۔

نیسلے

نیسلے دنیا کی سب سےبڑی فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی ہے۔ یہ کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور مستقبل کا صحت مند بنانے میں مصروف عمل ہے۔ لیکن یہی کمپنی کئی اسکینڈلز کی ذد میں آچکی ہے۔ خصوصاً اس ملٹی نیشنل کمپنی پر الزام ہے کہ یہ غلام مزدوروں سے بھی کام کرواتی ہے۔ مزدور قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ کمپنی دنیا میں سب سے زیادہ نفرت اور بائیکاٹ کیے جانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

فلپ مورس

سگریٹ اور تباکوفروخت کرنے والی یہ کمپنی 180 ممالک میں اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے۔ Marlboro نامی برانڈ اسی کمپنی کی ملکیت ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی برانڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
1999ء میں فلپ مورس نے چیک ری پبلک کے آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ سگریٹ نوشی چیک رپبلک کی معیشت کے لیے سود مندثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے لوگ جلدی مریں گے اور صحت پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات میں کمی آئے گی۔

میک ڈونلڈز

1940 سے قائم یہ امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی دنیا بھر کام کررہی ہے۔ یہ کمپنی پوری دنیا میں روزانہ اتنے لوگوں کو اپنا کھانا کھلاتی ہے جتنی برطانیہ کی کل آبادی ہے۔ لیکن اس کمپنی کی مزدور پالیسی ہمیشہ سے تنقید کا شکار رہی ہے۔
میک ڈونلڈز پر مستقل تنقید کی جاتی ہے کہ یہ لوگوں کو غیر صحت بخش کھانا کھلا رہے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ محققین نے پتا لگایا ہے کہ میک ڈونلڈز کے برگر خود متعفن یا ڈی کمپوز نہیں ہوتے۔

مونسانٹو (Monsanto)

monsanto-protest

مونسانٹو کیڑے مار ادویات یعنی پیسٹی سائیڈز اور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیج بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی۔

اس کمپنی کو اپنی کیڑے مار ادویات اور فصلوں میں غیر ضروری پودوں کو ختم کرنے والے کیمیکلز کی وجہ سے بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کے بنائے ہوئے کیمیکلز بلیک لسٹ میں شامل ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے کینسر جیسے موذی امراض ہوسکتے ہیں۔

اس کمپنی کو حال ہی میں Bayer نے خرید لیا ہے۔

تبصرے
Loading...

اس ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بہتر اور سہل بنانے کے لیے کوکیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال سے مطمئن ہیں تو قبول ہے کہ بٹن پر کلک کیجئے قبول ہے